Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سائفرکیس میں سرکاری وکلاصفائی کی تقرری چیلنج

بانی تحریک انصاف نے سائفر کیس میں سرکاری وکلاء صفائی کی تقرری کو چیلنج کردیا۔

تفصیلات کے مطابق بانی تحریک انصاف کی جانب سے وکیل نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائرکردی۔

بانی پی ٹی آئی کی جانب سے درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ سائفرکیس میں عدالت کا 26جنوری کا حکم کالعدم قرار دیا جائے۔

وکیل درخواست گزار نے عدالت سے یہ بھی استدعا کی کہ سرکاری وکلا کی تقرری کے بعد کی گئی کارروائی کو بھی کالعدم قرار دیا جائے۔

سینئروکیل حامد خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی تاریخ کا بدترین ٹرائل کیا جا رہا ہے، عدالتی تاریخ میں آج تک وکلا کو عدالت سے باہر نہیں نکالا گیا۔

وکیل حامد خان نے کہا کہ اسلام ہائیکورٹ سے سائفر ٹرائل کالعدم قراردینے کے بعد سے اب تک کی تمام کارروائی غیر قانونی ہے، 26 جنوری سے اب تک کی تمام کاروائی چیلنج کریں گے۔

متعلقہ خبریں