Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پرویزالہی اور محمد خان بھٹی کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم

عدالت نے سابق وزیراعلٰی پنجاب چوہدری پرویزالہی اورمحمد خان بھٹی کوعدالت میں پیش کرنے کاحکم دےدیا۔

اینٹی کرپشن عدالت لاہورمیں سماعت کے دوران پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں سابق وزیراعلٰی پنجاب پرویزالہی کو پیش نہ کرنے پرعدالت نے اظہار برہمی کیا۔

عدالت نے پرویزالہی اورمحمد خان بھٹی کوعدالت میں پیش کرنے کاحکم دیتے ہوئے ویڈیولنک کےذریعے پرویزالہی کی حاضری کےلئے جیل حکام کی استدعا مسترد کردی۔

عدالت نے کہا کہ میرے پاس ایک لیٹرآیا اوراس میں لکھا کہ پرویزالہی بیڈ ریسٹ پر ہیں، یہ ڈاکٹراوراسٹاف تمام لوگ آپس میں ملے ہوئے ہیں۔

عدالت نے کیس کی سماعت کچھ دیرکے لیے ملتوی کرتے ہوئے کہا کہ کہاں ہے سپرنٹنڈنٹ جیل؟ عدالت نے سپرنٹنڈنٹ جیل کو شوکاز نوٹس کیا تھا۔

متعلقہ خبریں