Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بابر اعظم کا ڈریم پارٹنر کون ہے؟ کھلاڑی نے بتادیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نے اے بی ڈویلیئرز کو ڈریم پارٹنر قرار دے دیا۔

قومی ٹیم کے مایہ ناز بیٹر بابر اعظم نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر مداحوں سے گفتگو کا خصوصی سیشن کیا جس میں انہوں نے کئی پہلوؤں پر گفتگو کی۔

گفتگو کے دوران کھلاڑی نے بتایا کہ زندگی میں کئی نشیب و فراز دیکھے اور ایک وقت ایسا بھی تھا جب میں صبح سویرے اٹھ کر اپنے والد کی گھڑیوں کی دکان پر جایا کرتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ جب پہلی بار قومی ٹیم میں نام آیا تو وہ زندگی کے جذبات لمحات میں سے ایک تھا جب کہ میں ہمیشہ مثبت سوچ رکھتا ہوں۔

سابق کپتان کہتے ہیں کہ جو غلطیاں ہوتی ہیں تو اس پر اپنے قریبی دوستوں اور مینٹورز سے بات کرتا ہوں جب کہ کبھی کبھی منفی چیزوں کو بھی نظر انداز کرتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ میرا سب سے بڑا گول ورلڈکپ جیتنا ہے جب کہ پی ایس ایل میری پسندیدہ لیگ ہے اور آج میں جس مقام پر بھی ہوں اس میں سرفراز احمد کو بڑا کردار ہے۔

بابر اعظم نے بتایا کہ سرفراز احمد کو میرے بلے ہمیشہ پسند آتے ہیں جب کہ فخرزمان کے ساتھ کھیلتے ہوئے پریشر نہیں ہوتا بلکہ مخالف ٹیم پریشر میں ہوتی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اسٹیو اسمتھ کی کور ڈرائیو سب سے بہترین ہے جب کہ میرے ڈریم پارٹنر اے بی ڈویلیئرز ہیں۔

https://twitter.com/Maze_6999/status/1753072319659200680?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1753072319659200680%7Ctwgr%5E723fee5f2aa32d93bc2b8cfb26b23b6d049e4412%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fcricketpakistan.com.pk%2Fen%2Fnews%2Fdetail%2Fbabar-azam-reveals-his-dream-partner-reflects-on-emotional-cricket-jou

متعلقہ خبریں