الیکشن کمیشن کی جانب سے عام انتخابات میں کامیاب امیدواروں کے نوٹفکیشن کے اجرا کے معاملے پرجماعت اسلامی نے چیف الیکشن کمشنراوردیگر کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی۔
سندھ ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست صوبائی اسمبلی کے امیدواروں نے ایڈووکیٹ عثمان فاروق کے توسط سے دائر کی ہے۔
درخواست دائر کرنے والوں میں جنید مکاتی، وجیہہ الحسن، نصرت اللہ، محمد احمد اور محمد اکبر شامل ہیں۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ چیف الیکشن کمشنر سلطان راجہ نے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کی توہین کرتے ہوئے نوٹیفیکشن جاری کیے، سندھ ہائی کورٹ نے ہدایت کی تھی کہ امیدواروں کو سن کر فیصلہ کیاجائے۔
درخواست میں کہا گیا کہ چیف الیکشن کمشنر نے ہمیں سنے بغیر فیصلہ کر دیا جو کہ توہین عدالت ہے، سندھ ہائی کورٹ سے استدعا سے ہے کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کے خلاف کارروائی کی جائے۔




















