Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بالآخر سرفراز خان کو ٹیسٹ کیپ مل گئی، والد آبدیدہ

بھارتی ڈومیسٹک میچز میں رنز کے انبار لگانے والے سرفراز خان کو بالآخر ٹیسٹ کیپ ملنے پر والد  آبدیدہ ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق فرسٹ کلاس کرکٹ میں تقریباً 70 کے قریب اوسط سے رنز بنانے والے سرفراز خان کو طویل جدوجہد کے بعد بھارتی ٹیم  کے لیے ڈیبیو کرنے  کا موقع مل گیا۔

انہیں انگلینڈ کے خلاف راجکوٹ میں کھیلے جارہے تیسرے ٹیسٹ میچ میں ڈیبیو کروایا گیا۔

https://twitter.com/Anju_Megh/status/1758070486196789373

ان کو ٹیسٹ کیپ ملنے کی وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سرفراز خان کو جب کیپ دی گئی تو ان کے والد اور والدہ بھی اسٹیڈیم میں موجود تھے جو اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور آبدیدہ ہوگئے۔

سرفراز خان کو ٹیسٹ کیپ بھارت کے  لیجنڈری اسپنر انیل کمبلے نے دی۔سرفراز وہ کیپ لے کر اپنے والد کے پاس گئے اور انہیں گلے لگایا۔

واضح رہے کہ سرفراز خان کو انجری کا شکار ہونے والے کے ایل راہول کی جگہ موقع دیا گیا ہے۔

انہوں نے 45 فرسٹ کلاس میچز کی 66 اننگز میں 69.85 کی اوسط سے 3ہزار 912 رنز بنارکھے ہیں۔

متعلقہ خبریں