Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

محسن نقوی کا پی ایس ایل کی تمام ٹیموں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پی ایس ایل 9 کی تمام ٹیموں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 کا آج سے لایور کے قذافی اسٹیڈیم میں آغاز ہونے جارہا ہے جس کے افتتاحی میچ میں لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

اس موقع پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پی ایس ایل 9 کی تمام ٹیموں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

محسن نقوی کہتے ہیں کہ پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن کے آغاز پر قوم، شائقین کرکٹ اور کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ شائقین کرکٹ کو عالمی معیار کی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی، پی ایس ایل جیسے انٹر نیشنل ایونٹس کے انعقاد سے پاکستان کا دنیا بھر میں سافٹ امیج اجاگر ہو رہا ہے۔

محسن نقوی نے مزید کہا کہ کرکٹ کے کھیل سے محبت رکھنے والوں کو پی ایس ایل میں اچھی کرکٹ سے لطف اندوز ہونے کا موقع ملے گا۔

متعلقہ خبریں