Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سوشل میڈیا پر خواجہ نافع کی دھوم، شاہین نے اپنا بیٹ تحفے میں دے دیا

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خواجہ نافع کی شاندار بیٹنگ کی سوشل میڈیا پر خوب پذیرائی کی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن کے چوتھے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خواجہ نافع نے لاہور قلندرز کے خلاف 31 گیندوں پر 60 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

خواجہ نافع کی 3 چھکوں اور 4 چوکوں پر مشتمل ناقابل شکست اننگز کی بدولت کوئٹہ نے 188 رنز کا ہدف 20 ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

میچ کے بعد لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے شاندار بیٹنگ کرنے پر خواجہ نافع کو اپنا بیٹ تحفتاً دے دیا۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے خواجہ نافع نے کہا کہ شاہین آفریدی نے اس اننگز پر مجھے بیٹ دیا ہے، امید ہے آئندہ بھی اس طرح کی اننگز کھیلتا رہوں گا۔

متعلقہ خبریں