Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی ٹی اے کو غیراخلاقی اور قابل اعتراض مواد سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے ہٹانے کا حکم

سندھ ہائی کورٹ نے پی ٹی اے اوردیگر کو غیراخلاقی اور قابل اعتراض مواد سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے ہٹانے کا حکم دے دیا۔

سندھ ہائیکورٹ میں سوشل میڈیا پر فیملی ویلاگنگ کے نام پر فحاشی پھیلانے اور قابل اعتراض مواد ہٹانے کے معاملے پرچیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ عقیل احمد کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔

عدالت نے تحریری حکم نامے میں کہا کہ پی ٹی اے کے وکیل نے پیش ہوکرجواب جمع کرنے کے لیے مہلت مانگی ہے۔

عدالت نے پی ٹی اے اور دیگر کو غیر اخلاقی اور قابل اعتراض مواد سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے ہٹانے کا حکم دیتے ہوئے حکم نامے میں کہا کہ 31 جنوری کے حکم نامے پرعملدرآمد کرکے رپورٹ پیش کیا جائے۔

عدالت نے کہا کہ مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر موجود قابل اعتراض مواد بلاک یا ہٹا کر رپورٹ پیش کی جائے۔

سندھ ہائی کورٹ نے 13 مارچ کوعدالتی احکامات پرعملدرآمد کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

وکیل درخواست گزار نے مؤقف پیش کیا کہ فیملی ویلاگنگ کے نام پر معاشرے میں فحاشی کو فروغ دیا جارہا ہے، پی ٹی اے ذمہ داری پوری کرنے میں ناکام رہا، سوشل میڈیا سے قابل اعتراض مواد ہٹانے کا حکم دیا جائے۔

متعلقہ خبریں