Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سہ ملکی بلائنڈ کرکٹ سیریز، پاک بھارت سیریز میں تبدیل

پاکستان ، بھارت اور سری لنکا کے مابین شیڈول سہ ملکی بلائنڈ کرکٹ سیریز اب پاک بھارت سیریز میں تبدیل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق سری لنکن حکومت  کی جانب سے اپنی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو تاخیر سے این او سی جاری  کرنے پر سری لنکن ٹیم سہ ملکی کرکٹ سیریز سےآؤٹ ہوگئی۔

بروقت این او سی نہ ملنے پر سری لنکن بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے فلائٹ مس کردی۔

آرگنائزنگ کمیٹی نے ٹرائینگولر سیریز  کے بجائے پاک بھارت کرکٹ سیریز کرانے کا فیصلہ کرلیا۔

چیئرمین انڈین بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن مہانتیش جی کے کا کہنا ہے کہ  فیصلہ دونوں ممالک کی مشاورت سے ہوا۔

چیئرمین پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل سلطان شاہ کا کہنا ہے کہ  سری لنکن ٹیم کے نہ آنے پر افسوس ہے۔  پاکستان اور بھارت کے درمیان تین میچوں کی ٹی 20  سیریز ہوگی۔

پاک بھارت بلائنڈ سیریز آئی سی سی کرکٹ اکیڈمی دبئی میں ہوگی۔

متعلقہ خبریں