پی ایس ایل 9 میں آج فتح کی متلاشی پشاور زلمی کو ناقابل شکست ملتان سلطانز کا چیلنج درپیش ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق آج ایونٹ میں ناقابل شکست رہنے والی ٹیم ملتان سلطانز کا مقابلہ فتح کی متلاشی پشاور زلمی سے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا۔
ملتان سلطانز کی ٹیم کراچی کنگز، اسلام آباد یونائیٹڈ اور دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کو شکست دے چکی ہے۔
دوسری جانب پشاور زلمی کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہوگا ۔




















