پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز اپریل میں کروانے کا امکان۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی جب کہ یہ سیریز رواں سال اپریل کے مہینے کے دوسرے ہفتے میں متوقع ہے۔
سیریز کے میچز 13 سے 23 اپریل تک کروائے جانے کا امکان ہے جب کہ میچز لاہور اور راولپنڈی میں کروانے کی پلاننگ کی گئی ہے۔
دونوں بورڈز کے درمیان شیڈول کے حوالے سے بات چیت کا سلسلہ جاری ہے۔
واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان اس سے قبل بھی پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز جنوری میں کھیلی گئی تھی جس میں پاکستان کو بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
شاہین آفریدی کی قیادت میں پاکستان نے صرف آخری میچ میں فتح حاصل کی تھی جب کہ چار میچز میں ناکامی ہوئی تھی۔




















