Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عسکری ٹاورحملہ کیس کی سماعت چارمارچ تک ملتوی

انسداد دہشت گردی عدالت لاہورنے عسکری ٹاورحملہ کیس کی سماعت چارمارچ تک ملتوی کردی۔

لاہور کی انسسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں عسکری ٹاور حملہ کیس میں سابق گورنرعمر سرفراز چیمہ، اعجاز چوہدری، ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت 30 ملزمان کو جیل سے پیش نہیں کیا گیا۔

40 بر ضمانت ملزمان نے خود پیش ہو کر حاضری مکمل کرائی۔ عدالت نے کہا کہ آئندہ سماعت پر ملزمان کو چالان کی کاپیاں تقسیم کی جاییں گی۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے سماعت کرتے ہوئے کہا کہ چالان کی کاپیاں تقسیم ہونے کے بعد ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔

ملزمان پر عسکری ٹاور پر حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کا الزام ہے، مقدمہ میں بغاوت سمیت دیگر نئی دفعات شامل ہو چکی ہیں، ملزمان کے خلاف تھانہ گلبرگ میں مقدمہ درج ہے۔

متعلقہ خبریں