پی ایس ایل 9 کے تیرہویں میچ میں آج اسلام آباد یونائیٹڈ کا مقابلہ پشاور زلمی سے ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے تیرہویں میچ میں آج پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں لاہور میں مد مقابل آئیں گی۔
پشاور زلمی 4 میں سے دو میچز جیت کر 4 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر موجود ہے جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ 3 میں سے ایک میچ جیت کر 2 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر موجود ہے۔
دونوں ٹیموں کے مابین کھیلے گئے آخری پانچ میچز میں سے 3 میں پشاور زلمی جبکہ دو میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو فتح حاصل ہوئی۔
واضح رہے کہ کل کھیلے گئے پہلے میچ میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو اور دوسرے میچ میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو شکست دی تھی۔
دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کی یہ رواں ایونٹ میں مسلسل پانچویں شکست ہے۔




















