نیوزی لینڈ کے اسٹار کھلاڑیوں کا آئی پی ایل کے باعث دورہ پاکستان سے باہر ہونے کا امکان ہے۔
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کئی اہم کھلاڑیوں کا انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں مصروفیت کے باعث دورہ پاکستان سے باہر ہونے کا امکان ہے۔
دورہ پاکستان کے لیے دستیاب نہ ہونے والے کھلاڑیوں میں کین ولیمسن، ڈیرل مچل، لوکی فرگوسن، رچن رویندرا اور ٹرینٹ بولٹ شامل ہیں۔
یاد رہے کہ آئی پی ایل نے پہلے ہی ابتدائی 21 میچز کے شیڈول کا اعلان کردیا ہےجس کے مطابق 22 مارچ سے 7 اپریل کے دوران میچز کھیلے جائیں گے۔
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کا دورہ پاکستان 14 سے 28 اپریل کے درمیان شیڈول ہے جب کہ لاہور اور راولپنڈی پانچ میچز کی سیریز کی میزبانی کریں گے۔




















