ملتان سلطانز نے پی ایس ایل سیزن 9 میں احسان اللہ کے متبادل کا اعلان کردیا ہے۔
لاہور قلندرز نے اپنے باصلاحیت فاسٹ بولر احسان اللہ کی کہنی میں انجری کے باعث ان کے متبادل کا اعلان کردیا ہے۔
احسان اللہ کو میڈیکل ٹیم کی جانب سے گرین سگنل نہیں مل سکا ہے جس کے باعث اب وہ ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔
تاہم علی ماجد شاہ پی ایس ایل سیزن 9 کے بقیہ میچز میں احسان اللہ کے متبادل کے طور پر میدان میں اتریں گے۔
یاد رہے کہ پی ایس ایل سیزن 8 میں احسان اللہ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا جب کہ انہوں نے 13 میچز میں 22 وکٹیں حاصل کیں تھیں۔
دوسری جانب پی ایس ایل سیزن 9 میں ملتان سلطانز کی فتوحات کا سلسلہ جاری ہے جب کہ ملتان سلطانز 5 میچز میں 8 پوائنٹس اور 0.78 کے نیٹ رن ریٹ کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر سر فہرست ہے۔




















