Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی ایس ایل 9: آج آرام کا دن، کل دو میچز کھیلے جائیں گے

پی ایس ایل 9 میں آج  آرام کا دن ہے اور کوئی میچ نہیں کھیلا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن میں اب تک 16 میچز کھیلے جاچکے ہیں جس کے بعد آج ایک دن کا وقفہ رکھا گیا ہے۔

پی ایس ایل میں کل دو میچز کھیلے جائیں گے ۔

پہلے میچ میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور پشاور زلمی جبکہ دوسرے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں مد مقابل آئیں گی۔ دونوں میچز  راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔

اب تک کھیلے گئے میچز کے بعد ملتان سلطانز 10 پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست ہے ۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 8 پوائنٹس کے ساتھ دوسری اور پشاور زلمی 6 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر موجود ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز 4،4 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب چوتھی اور پانچویں پوزیشن پر موجود ہیں جبکہ لاہور قلندرز کو تمام چھ میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

متعلقہ خبریں