سابق انگلش کرکٹر اور ملتان سلطانز کی اسپن بولنگ کوچ ایلیکس ہارٹلے نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 میں بطور خاتون کوچ اپنا تجربہ شیئر کردیا۔
ملتان سلطانز کی اسپن بولنگ کوچ ایلیکس ہارٹلے کا کہنا ہے ’’ہر کوئی خلوص دل سے خوش آمدید کررہا ہے جب کہ وہ مجھے سمجھنے کی بھی کوشش کررہے ہیں‘‘۔
انہوں نے کہا ’’ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے تمام باؤنڈریز کو توڑ دیا ہے جب کہ انہوں نے مجھے فون کرکے کہا کہ ہمیں ملتان سلطانز میں آپ کی ضرورت ہے اور میں اس آفر ٹھکرا نہ سکی کیونکہ یہ کرکٹ سے بڑھ کر بات تھی‘‘۔
انہوں نے بتایا ’’جیسی ہی میں یہاں پہنچی تو ٹیم نے ایک میٹنگ کی جس میں علی ترین نے مجھے سب سے مخاطب کرتے ہوئے بتایا کہ یہ آپ کی بولنگ اور فیلڈنگ کوچ ہیں جس پر میں نے وہاں گھر جیسا محسوس کیا‘‘۔
اردو زیادہ نہ سمجھنے کے باعث انہیں ایک مترجم مہیا کیا گیا ہے جس کی بدولت انہیں دوسرے کھلاڑیوں سے بات کرنے میں آسانی ہے جب کہ انہوں نے اردو کے کئی الفاظ بھی سیکھ لیے ہیں۔
ایلیکس ہارٹلے کہتی ہیں ’’مجھے اردو اور ہندی کے کچھ الفاظ سیکھنے کی اشد ضرورت ہے‘‘ جب کہ انہوں نے ویمنز پریمیئر لیگ کے انعقاد پر بھی زور دیا۔




















