Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی ایس ایل 9: ملتان سلطانز اور پشاور زلمی آج مد مقابل آئیں گے

پی ایس ایل 9 میں ملتان سلطانز اور پشاور زلمی آج مد مقابل آئیں گے۔

تفصیلات کے مطابق  پی ایس ایل 9 کے اکیسویں میچ میں آج ملتان سلطانز اور پشاور زلمی  کی ٹیمیں پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں آمنے سامنے آئیں گی۔

ملتان سلطانز کی ٹیم اب تک 7 میں  سے 6 میچز جیت کر 12 پوائنٹس کے ساتھ پہلے ہی پلے آف مرحلے میں کوالیفائی کرچکی ہے۔

پشاور زلمی کی ٹیم 7 میں سے 3 میچز جیت کر7 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر موجود ہے۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ملتان سلطانز کو رواں ایونٹ میں واحد شکست پشاور زلمی کے ہاتھوں ہی ہوئی ہے۔

متعلقہ خبریں