پی ایس ایل 9 اختتامی مراحل میں داخل ہوگیا،آج سے پلے آف مرحلے کا آغاز ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن کے کوالیفائر میچ میں ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں آج نیشنل بینک کرکٹ ایرینا (سابقہ نیشنل اسٹیڈیم ) کراچی میں مدمقابل آئیں گی۔
جیتنے والی ٹیم فائنل میں رسائی حاصل کرلے گی جبکہ ہارنے والی ٹیم کو پہلے ایلیمینیٹر کی فاتح ٹیم کے مقابل ایک موقع اور ملے گا۔
واضح رہے کہ پہلا ایلیمینیٹر میچ 15 مارچ کو اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مابین کھیلا جائے گا۔
ایلیمینیٹر ون میں شکست کھانے والی ٹیم ایونٹ سے باہر ہوجائے گی جبکہ فاتح ٹیم فائنل میں رسائی کے لیے ایلیمینیٹر ٹو میں کوالیفائر کی شکست خوردہ ٹیم سے مقابلہ کرے گی۔




















