Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی سی بی شین واٹسن کو پاکستان کرکٹ کی تاریخ کا سب سے مہنگا کوچ بنانے کے لیے تیار

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) شین واٹسن کو پاکستان کرکٹ کی تاریخ کا سب سے مہنگا کوچ بنانے کے لیے تیار ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ شین واٹسن کے تمام مطالبات ماننے کو تیار ہوگیا ہے جس کے بعد شین واٹسن پاکستان کرکٹ کی تاریخ کے سب سے مہنگے کوچ ہوسکتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق شین واٹسن کو سالانہ 2 ملین امریکی ڈالر کی پیشکش کی گئی ہے جو کہ ماہانہ تقریباً 4.6 کروڑ سے زائد بنتے ہیں۔

اگر شین واٹسن کے ساتھ یہ معاہدہ طے پاجاتا ہے تو ممکنہ طور پر وہ پاکستان کرکٹ کی تاریخ کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے کوچ ہوں گے۔

میڈیا رپورٹس میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ شاید شین واٹسن اس پیشکش کو قبول نہ کریں کیونکہ پاکستان میں کرکٹ کی بدلتی ہنگائی صورت حال سے بخوبی واقف ہیں۔

تاہم پی سی بی شین واٹسن کو منانے کے لئے سرگرم ہے اور آئندہ چند روز میں صورت حال واضح ہوجائے گی۔

متعلقہ خبریں