پی ایس ایل 9 میں آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں آج ایلیمینیٹر ون میں مدمقابل آئیں گی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن کاپہلا ایلیمینیٹر میچ آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیموں کے درمیان کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ ایرینا (سابقہ نیشنل اسٹیڈیم) میں کھیلا جائے گا۔
دونوں ٹیموں کے مابین کھیلے گئے آخری چار میچزمیں سے دو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور دو اسلام آباد یونائیٹڈ نے جیتے ہیں۔
گزشتہ رات کھیلے گئے کوالیفائر میچ میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو باآسانی 7 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے۔




















