اسپیشل عدالت سینٹرل لاہورمنی لانڈرنگ کےمقدمے میں مونس الہی کے انٹرپول ریڈ نوٹسز سے متعلق رپورٹ طلب کرلی۔
لاہور کی اسپیشل سینٹرل عدالت کے جج تنویر احمد شیخ نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کیا۔
عدالت نے اڈیالہ جیل کےسپرٹنڈنٹ کو پرویز الہی کی ضمنی انتخابات میں کاغذات نامزدگی پر دستخط کرانے کی ہدایت۔
تحریری حکم میں کہا گیا کہ جیل سپرٹنڈنٹ پرویزالہی کے کاغذات نامزدگی پردستخط کرانے کے حکم پر عملدرآمد کرائے۔ ایف آئی اے لاہور نے مونس الہی کی جائیدادیں منجمد کرنے کی رپورٹ پیش کی۔
عدالت نے تحریری حکم میں کہا کہ رپورٹ کے مطابق گارڈن ٹاؤن میں جائیداد ،گاڑیوں کا شو روم اور ایم ای کیپیٹل کمپنی میں شعیرز کو منجمد کیا۔ عدالت کارروائی 18 اپریل تک ملتوی کرتی ہے۔




















