پی ایس ایل 9 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن کی ٹیم کا انتخاب ایک پینل کے ذریعے کیا گیا جس کی سربراہی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ نے کی جبکہ پینل کے آزاد ارکان میں کمنٹیٹر ڈینی موریسن، مارک باؤچر، عروج ممتاز اور طارق سعید شامل تھے۔
پی ایس ایل 9 کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کو پی ایس ایل کی منتخب کردہ ٹیم کا بھی کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
منتخب کردہ ٹیم میں ٹیم میں ملتان سلطانز کے 5، اسلام آباد یونائیٹڈ کے 3، پشاور زلمی کے 2 اور کراچی کنگز کے ایک کھلاڑی کو شامل کیا گیا ہے۔
پی ایس ایل 9: ٹیم آف دی ٹورنامنٹ
شاداب خان (اسلام آباد یونائیٹڈ)، صائم ایوب (پشاور زلمی)، بابر اعظم (پشاور زلمی)، عثمان خان (ملتان سلطانز)، افتخار احمد (ملتان سلطانز)، عماد وسیم (اسلام آباد یونائیٹڈ)، عرفان خان (کراچی کنگز)، کرس جورڈن (ملتان سلطانز)، ڈیوڈ ویلی (ملتان سلطانز)، اسامہ میر(ملتان سلطانز)، نسیم شاہ (اسلام آباد یونائیٹڈ)، محمد رضوان (ملتان سلطانز)





















