Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سپریم کورٹ نے شوکت عزیز صدیقی کیس کا فیصلہ جاری کردیا

سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے سابق جج شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کالعدم قرار دیدی۔

تفصیلات کے مطابق شوکت عزیز صدیقی کیس سے متعلق سپریم کورٹ آف پاکستان نے تفصیلی فیصلہ جاری کردیا جس کے مطابق  شوکت صدیقی ہائیکورٹ سے ریٹائرڈ جج ہوں گے۔

23 صفحات پر مشتمل فیصلہ چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے تحریرکرتے ہوئے اسلام آباد ہائیکورٹ کے سابق جج شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کالعدم قراردیدی۔

سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینچ نے فیصلہ سناتے ہوئے جسٹس شوکت صدیقی کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل کی سفارش کالعدم قرار دی۔

جسٹس شوکت عزیز صدیقی برطرفی کا نوٹی فیکیشن بھی کالعدم قرار دیدیا گیا۔ فیصلے میں کہا گیا کہ جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو بحال نہیں کیا جا سکتا۔ سپریم کورٹ فیصلہ میں تاخیر کی وجہ سے جسٹس شوکت عزیز صدیقی 62 کی عمر زیادہ ہو چکی ہے۔

عدالتِ عظمٰی نے اپنے فیصلے میں کہا کہ جسٹس شوکت صدیقی ریٹائرڈ جج کی تمام مراعات پنشن کے اہل ہیں۔

سپریم کورٹ کے پانچ رکنی لارجر بینچ نے 23 جنوری کو شوکت صدیقی کیس فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

متعلقہ خبریں