Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چیمپئنز ٹرافی 2025: آئی سی سی کا وفد انتظامات کا جائزہ لینے پاکستان پہنچ گیا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل  (آئی سی سی ) کا 2 رکنی وفد چیمپئنز ٹرافی 2025 کے انتظامات  کا جائزہ لینے پاکستان پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے  آئی سی سی کی سینئر منیجر ایونٹ آپریشن سارہ ایڈگر اورمنیجر ایونٹ آپریشن  عون زیدی کراچی پہنچ گئے ہیں۔

آئی سی سی وفد آج نیشنل بینک کرکٹ ایرینا (سابقہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی) میں سہولتوں کا جائزہ لے گا۔

آئی سی سی کا وفد کل 26 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور اور بدھ کو اسلام آباد جائے گا۔

آئی سی سی ہیڈ آف ایونٹ کرس ٹیٹلی کل لاہور میں وفد کو جوائن کریں گے۔

واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 فروری مارچ میں پاکستان میں شیڈول ہے۔

متعلقہ خبریں