انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے نو مئی کےدو مقدمات میں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ سمیت اکتیس ملزمان کی ضمانتیں منظور کر لیں۔
عدالت نےملزمان کو دو دو لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے جناح ہاؤس اور تھانہ شادمان حملہ کیس کےمقدمات میں ضمانتیں منظور کیں۔
صنم جاوید کی جانب سے شکیل پاشا ایڈووکیٹ پیش ہوئے جبکہ عالیہ حمزہ کی جانب سے نصیرالدین نیئر ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے۔
انسداد دھشتگردی عدالت کے ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے فیصلہ سنایا۔
وکیل ملزمان نے کہا کہ خواتین کو ہر بار ضمانت کے بعد دوسرے کیس میں گرفتار کر لیا جاتا ہے، جس مقدمہ میں اب گرفتار کیا اس میں کوئی کردار نہیں ہے، عدالتی فیصلوں کے مطابق بھی خواتین کو ضمانت جلد ملنی چاہیے۔




















