Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

قومی فٹبالر فرید اللہ کی کامیاب سرجری ہوگئی

قومی فٹبال ٹیم کے فارورڈ کھلاڑی فرید اللہ کی (بروکن کالر) انجری کی کامیاب سرجری ہوگئی ہے۔

26 مارچ کو قومی فٹبالر فرید اللہ میچ کے 33 ویں منٹ میں اردنی ڈیفنڈر کو ٹیکل کرتے ہوئے انجری کا شکار ہوگئے تھے جس کے بعد پاکستان پہنچنے پر انہیں ایئرپورٹ سے اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔

پی ایف ایف کے چیف میڈیکل آفیسر، ڈاکٹر اعظم خان کی زیر نگرانی انجری کو اسکین کیا گیا جس کے بعد ڈاکٹر کی جانب سے فرید اللہ کو فوری سرجری کا مشورہ دیا گیا۔

سرجری لاہور میں آرتھوپیڈک اینڈ اسپورٹس سرجن ڈاکٹر عامر سہیل نے کی جب کہ ڈاکٹر کی جانب سے فرید کو آٹھ سے دس ہفتوں تک آرام کرنے کا کہا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں