پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی ڈائریکٹر میڈیا اینڈ کمیونیکیشن عالیہ رشید نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئیٹر) پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے آفیشل اکاؤنٹ سے جاری پیغام میں سمیع الحسن برنی کو ڈائریکٹر میڈیا اینڈ کمیونیکیشن بنانے کا اعلان کیا گیا۔
اس سے قبل پی سی بی کی سابقہ ڈائریکٹر میڈیا اینڈ کمیونیکیشن عالیہ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ہی اپنے استعفے کا اعلان کیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عالیہ رشید نے استعفیٰ کی وجہ ذاتی مصروفیات کو قرار دیا ہے۔ وہ ان دنوں اپنی بیٹی کی شادی کی وجہ سے چھٹیوں پر ہیں۔




















