Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

انگلینڈ کیلئے سب سے زیادہ ٹیسٹ وکٹیں حاصل کرنے والے اسپنر انتقال کرگئے

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے لیجنڈری اسپنر ڈیرک انڈرووڈ 78 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

تفصیلات کے مطابق  آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل ڈیرک انڈرووڈ نے 1966 سے 1982 کے درمیان 15 سال پر محیط بین الاقوامی کیریئر میں 86 ٹیسٹ میچز   میں 297 وکٹیں حاصل کیں۔

انہیں انگلینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ ٹیسٹ وکٹیں حاصل کرنے والے اسپنر ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔

انہوں نے 26 ایک روزہ میچز  بھی کھیلے جس میں انہوں نے 26 وکٹیں اپنے نام کیں۔

ڈیرک انڈرووڈ نے 676  فرسٹ کلاس میچز میں2465 وکٹیں حاصل کیں  جبکہ 411 لسٹ-اے  میچز میں 572 وکٹیں حاصل   کیں۔

ڈیرک انڈرووڈ تکنیکی لحاظ سے بڑے شاندار بولر تھے اور انہوں نے اپنے پورے کیریئر میں ایک بھی وائیڈ بال نہیں کرائی۔

متعلقہ خبریں