Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نیوزی لینڈ کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کیلئے اسکواڈ کا اعلان

نیوزی لینڈ  کرکٹ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024  کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے منفرد انداز میں بچوں سے پریس کانفرنس کرواکر ٹیم کا اعلان کیا گیا۔

نیوزی لینڈ پہلی ٹیم ہے جس نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے لیے اسکواڈ کا اعلان کیا ہے۔ کیوی ٹیم کین ولیمسن کی قیادت میں میگا ایونٹ میں شریک ہوگی۔

نیوزی لینڈ اسکواڈ:

کین ولیمسن (کپتان)، فن ایلن، ٹرینٹ بولٹ، مائیکل بریسویل، مارک چیپمین، ڈیوون کونوے، لوکی فرگیوسن، میٹ ہینری، ڈیرل مچل، جمی نیشم، گلین فلپس، رچن رویندرا، مچل سینٹنر، اش سودھی، ٹم ساؤتھی

امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ  کا آغاز 2 جون سے ہوگا جو 29 جون تک جاری رہے گا۔

متعلقہ خبریں