Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اور پاکستان کیخلاف سیریز کیلئے انگلش اسکواڈ کا اعلان

انگلینڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اور پاکستان  کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ نے امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں شیڈول ورلڈکپ 2024  کے لیے ابتدائی  طور پر 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے۔

انگلش ٹیم جوز بٹلر کی قیادت میں ٹائٹل کا دفاع کرنے کے لیے میدان میں اترے گی۔

انگلینڈ کی ٹیم میں انجری سے صحت یاب ہونے والے فاسٹ بولر جوفرا  آرچر کی واپسی ہوئی ہے اور ٹام ہارٹلی ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ  میں پہلی مرتبہ ٹیم میں منتخب ہوئے ہیں۔

ٹام ہارٹلی اور ول جیکس کے علاوہ انگلینڈ کے تمام کھلاڑی اس سے قبل آئی سی سی میگا ایونٹ کھیل چکے ہیں۔

انگلینڈ اسکواڈ:

جوز بٹلر(کپتان)، معین علی، جوفرا آرچر، جونی بیئر اسٹو، ہیری بروک، سیم کرن، بین ڈکٹ ٹام ہارٹلی ، ول جیکس، کرس جورڈن ، لیام لیونگ اسٹون، عادل رشید، فل سالٹ، ریس ٹوپلی، مارک ووڈ

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024  امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں 2 جون سے 29 تک کھیلا جائے گا۔

متعلقہ خبریں