Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

افغانستان کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کیلئے اسکواڈ کا اعلان

افغانستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024  کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024   کے لیے نوجوان اور تجربہ کار کھلاڑیوں پر مشتمل اسکواڈ کا اعلان کیا ہے۔

اس ورلڈکپ میں افغان ٹیم کی قیادت راشد خان کو سونپی گئی ہے۔

افغانستان اسکواڈ:

راشد خان (کپتان)، رحمان اللہ گرباز، ابراہیم زادران، عظمت اللہ عمرزئی، نجیب اللہ زادران، محمد اسحاق، محمد نبی، گلبدین نائب، کریم جنت،  ننگیال خروٹی، مجیب الرحمان، نور احمد، نوین الحق، فضل الحق فاروقی، فرید احمد ملک

واضح رہے کہ امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ  کا آغاز 2 جون سے ہوگا جو 29 جون تک جاری رہے گا۔

متعلقہ خبریں