چین میں پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی چانگ ای 6 مشن کی روانگی کا مشاہدہ کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے قمری مشن کی تاریخی لانچنگ دیکھنے کے لیے چین میں پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی ہینان اسپیس سینٹر میں موجود ہیں۔
پاکستانی سفیر کی خلیل ہاشمی کی پاکستانی و غیر ملکی مندوبین اور میڈیا نمائندوں سے ملاقات ہوئی۔
خلیل ہاشمی نے کہا کہ چانگ ای 6 اور آئی کیوب قمر پاکستانی خلائی تحقیق کے لیے سنگ میل ثابت ہوں گے۔




















