قومی فاسٹ بولر محمد عامر کو آئرلینڈ کا ویزہ مل گی۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی نے محمد عامر کو آئرلینڈ روانہ ہونے کے لیے آگاہ کردیا ہے جب کہ قومی فاسٹ بولر کو آج رات دستیاب فلائٹ سے آئرلینڈ روانہ کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد عامر کو کلیئرنس دیے جانے کے بعد ویزہ کی منظوری دی گئی ہے جب کہ پی سی بی نے محمد عامر کو آئرلینڈ کا ویزہ میں تاخیر پر احتجاج بھی کیا تھا۔
دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کا آئرلینڈ کے کلونٹرف گراؤنڈ میں پریکٹس سیشن ہوا جس میں کھلاڑیوں نے کوچز کی نگرانی میں تین گھنٹے بیٹنگ بولنگ اور فیلڈنگ کی پریکٹس کی۔
تمام کھلاڑی فٹ اور سیریز کے لیے ُپرجوش ہیں جب کہ پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کل کھیلا جائے گا۔




















