Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کولن منرو انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر

کولن منرو نے باضابطہ طور پر بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان  کردیا۔

تفصیلات کے مطابق  نیوزی لینڈ کے جارح مزاج اوپننگ بلے باز کولن منرو نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے اسکواڈ میں منتخب نہ ہونے پر انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی۔

منرو نے 2020 سے نیوزی لینڈ کے لیے کوئی انٹرنیشنل میچ نہ کھیلنے کے باوجود خود کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے دستیاب قرار دیا تھا اور وہ  سلیکشن کمیٹی کے زیر غور  بھی تھے۔

 نیوزی لینڈ کے کوچ گرے اسٹیڈ نے تصدیق کی  تھی کہ ٹیم کا اعلان کرنے سے قبل سلیکشن کمیٹی نے منرو سے متعلق سوچا تھا لیکن  تجربہ کار بلے باز کے لیے ٹیم میں جگہ نہیں  بن پائی۔

کولن منرو نے مجموعی طور پر  123 انٹرنیشنل میچز (65 ٹی ٹوئنٹی، 57 ون ڈے اور ایک ٹیسٹ میچ) میں نیوزی لینڈ کی نمائندگی  اور مجموعی طور پر تین ہزار  سے زائد انٹرنیشنل رنز بنائے۔

متعلقہ خبریں