Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

توہینِ عدالت سے متعلق کیس کی سماعت دو ہفتے تک ملتوی

اسلام آباد ہائی کورٹ نے توہینِ عدالت سے متعلق کیس کی سماعت دو ہفتے تک ملتوی کردی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس محسن اختر کیانی کی درخواست پر توہین عدالت کی کارروائی کی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق ، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ارباب محمد طاہر نے کیس کی سماعت کی۔

اسٹیٹ کونسل عدالت کے روبرو پیش ہوئے، عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کردیے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایڈوکیٹ وقاص، صحافی مطیع اللہ جان، طلعت حسین اور پیمرا کو نوٹس جاری کردیا۔ عدالت نے فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کو بھی نوٹس جاری کردیا۔

عدالت نے حکم دیا کہ پیمرا کے پاس جو انٹرویو کا اسکرپٹ ہے وہ عدالت میں پیش کرے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیس کی سماعت دو ہفتے تک کے لیے ملتوی کردی۔

متعلقہ خبریں