ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف نااہلی کی درخواست مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔
اسلام آبادہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی مبینہ بیٹی کوکاغذات نامزدگی میں ظاہرنہ کرنےکے کیس میں بانی پی ٹی آئی کےخلاف نااہلی کی درخواست مسترد کرنےکاتحریری فیصلہ جاری کردیا۔
جسٹس طارق محمود کی سربراہی میں 3 رکنی لارجربینچ نے فیصلہ جاری کیا جس میں کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کی نااہلی کیلئے درخواست20 اگست2022 کو دائرہوئی، جسٹس عامرفاروق پرمشتمل سنگل رکنی بینچ نےدرخواست پرسماعت کی۔
تحریری فیصلے کے مطابق 2 فروری 2023 کو جسٹس عامرفاروق نے لارجربینچ تشکیل دینے کی سفارش کی، جسٹس عامرفاروق نے بطورچیف جسٹس 9 فروری2023 کولارجربینچ تشکیل دیا، چیف جسٹس عامرفاروق، جسٹس محسن اخترکیانی بینچ میں شامل تھے۔
تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ جسٹس ارباب محمد طاہربھی بینچ میں شامل تھے، لارجربینچ نےدونوں فریقین کےدلائل کےبعد فیصلہ محفوظ کیا، 10 مئی کولارجربینچ میں شامل2ججزنےاپنافیصلہ جاری کیا، چیف جسٹس عامرفاروق نےدرخواست سننےسےمعذرت کرلی۔
عدالتی فیصلے کے مطابق چیف جسٹس عامرفاروق نے 2 ججزکےجاری کیے گئے فیصلے سیل کردیے، چیف جسٹس عامرفاروق نے نیا 3 رکنی لارجربینچ تشکیل دیا، آج دونوں فریقین کی موجودگی میں 2 ججزکا سیل شدہ فیصلہ کھولاگیا، جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس ارباب محمد طاہرنے درخواست مسترد کردی۔
تحریری فیصلے میں یہ بھی کہا گیا کہ درخواست پرمزید کارروائی کی ضرورت نہیں، عدالتی فیصلےکی تفصیلی وجوہات بعد میں جاری کی جائیں گی۔




















