Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کے الیکٹرک کے بلز میں میونسپل ٹیکس وصولی کا تحریری فیصلہ جاری

سندھ ہائی کورٹ نے کے الیکٹرک کے بلز میں میونسپل ٹیکس وصولی کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

سندھ ہائیکورٹ نے میئرکراچی مرتضٰی وہاب کی یقین دہانی پردرخواستیں نمٹادیں۔

سماعت کے دوران عدالت کہا کہ بیان کےمطابق میونسپل ٹیکس کے طریقےکا ازسرنوجائزہ لیا جائے، میئر کراچی نے کہا عدالت کو بتایا کہ بلدیاتی کونسل کے ارکان پرمشتمل خصوصی کمیٹی بنائی جائےگی۔

میئرکراچی مرتضٰی وہاب نے عدالت سے کہا کہ 10 ہزارروپے سے کم بل ادا کرنے والوں پرٹیکس عائد نہیں ہوگا۔

سندھ ہائی کورٹ  نے ماہانہ 300 یونٹس تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو ریلیف دینےکی ہدایت کردی۔ عدالت نے کہا کہ کم آمدنی والے پہلے ہی مہنگائی کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں۔

عدالتِ عالیہ نے ٹھیکے پرازسرنوعمل مکمل کرنے کیلئے 3 ماہ کی مہلت دے دی۔

متعلقہ خبریں