Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بانی پی ٹی آئی اورشاہ محمودقریشی کی بریت کےفیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر

بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی سائفرکیس میں بریت کے معاملے پرسپریم کورٹ میں وزارت داخلہ کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیلیں دائر کردی گئیں۔

اپیل میں مؤقف اپنایا گیا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا،  اسلام آباد ہائی کورٹ سائفر کیس میں اپیل سننے کی مجاز نہیں تھی۔

اپیل میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ آفیشل سیکریٹ ایکٹ میں ٹرائل کورٹ کے فیصلوں کے خلاف اپیل کا حق نہیں دیا گیا،  جوحق قانون میں نہیں اسےعدالتی فیصلوں کے ذریعے نہیں دیا جا سکتا۔

سپریم کورٹ میں دائر اپیل میں کہا گیا کہ ملزمان کا دوران ٹرائل رویہ عدم تعاون پرمبنی تھا،  ملزمان کی جانب سے دوران ٹرائل 65 متفرق درخواستیں دائر کی گئیں، ملزمان کی استدعا پرمتعدد سماعتیں ملتوی ہوتی رہیں۔

اپیل میں مؤقف اپنایا گیا کہ سائفرکیس میں گواہان پیش ہوئے مگر ملزمان کے وکلاء نے جرح نہیں کی، ملزمان کو سرکاری خرچ پر وکلا مہیا کیے گئے، طے شدہ اصول انصاف کے تقاضے پورے نہ ہونے پر ٹرائل دوبارہ کیا جاتا ہے، سائفر کیس میں استغاثہ نے ٹھوس شواہد پیش کیے۔

اپیل میں استدعا کی گئی کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کا بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو بری کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

متعلقہ خبریں