Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بشریٰ بی بی آڈیو لیکس کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بشریٰ بی بی آڈیولیکس کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس بابرستارنے تحریری حکم نامہ جاری کیا، جس میں کہا گیا کہ شہریوں کی کسی قسم کی بھی سرویلنس غیرقانونی عمل ہے۔

حکم نامے میں کہا گیا کہ 4 ملین شہریوں کی سرویلنس کی ذمہ داری حکومت پرعائد ہوتی ہے، وزیراعظم اورکابینہ ممبران اس ماس سرویلنس کے ذمہ دارہیں۔

حکم نامے کے مطابق وزیراعظم رپورٹس طلب کرکےمعاملہ کابینہ کےسامنے رکھیں گے، وزیراعظم 6 ہفتوں میں رپورٹ عدالت میں جمع کرانے کے پابند ہوں گے، کیا قانون وآئین کے برخلاف شہریوں کی سرویلنس جاری ہے؟

عدالتی حکم نامے میں کہا گیا کہ وزیراعظم بتائیں کہ ماس سرویلنس کاذمہ دارکون ہے؟ وزیراعظم بتائیں کہ سرویلنس سسٹم کاانچارج کون ہے؟ وزیراعظم بتائیں کون شہریوں کی پرائیویسی کومتاثرکررہاہے؟

متعلقہ خبریں