ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے دونوں سیمی فائنل میچز آج کھیلے جائیں گے ۔
پہلے سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ ویسٹ انڈیز سے اور دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کا مقابلہ بھارت سے ہوگا۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین آج نارتھمپٹن شائر کرکٹ گراؤنڈ پر سیمی فائنل کھیلا جائے گا۔
شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ ٹیم کے سب کھلاڑی پُرعزم ہیں کہ سیمی فائنل جیت کر فائنل میں جگہ بنائیں۔




















