Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

الیکشن ایکٹ میں حالیہ ترمیم کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر

پاکستان بارکونسل کے 6 ممبران کی جانب سے درخواست دائرکی گئی جس میں الیکشن کمیشن، وزارت قانون سمیت دیگرکوفریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ الیکشن ایکٹ میں حالیہ ترمیم کوکالعدم قراردیا جائے، سپریم کورٹ وفاق، الیکشن کمیشن کوترمیم پر عملدرآمد روکنے کاحکم دے۔

درخواست میں کہا گیا کہ الیکشن ایکٹ میں حالیہ ترمیم آئین کی مختلف شقوں سےتصادم ہے، ترمیم سے سپریم کورٹ کے فیصلے کوکالعدم قراردینے کی کوشش کی گئی۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ ترمیم قانون کی حکمرانی، عدلیہ کی آزادی کیلئے خطرہ ہے، سپریم کورٹ کے12جولائی کودیےگئےفیصلےکوختم کرنےکی کوشش ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ الیکشن ایکٹ میں ترمیم سپریم کورٹ کے متعدد فیصلوں کی خلاف ورزی ہے، الیکشن ایکٹ میں ترمیم آرٹیکل17کی خلاف ورزی ہے۔

وکیلِ درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ الیکشن ایکٹ میں ترمیم کامقصد ایک سیاسی جماعت کونشانہ بنانا ہے۔

متعلقہ خبریں