Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 16 ستمبر تک توسیع

اڈیالہ جیل میں نئے توشہ کیس کی سماعت میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے جوڈیشل ریمانڈ میں بھی 16 ستمبر تک توسیع کردی گئی۔

عدالت ملزمان کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستوں پر 6 ستمبر کو سماعت کرے گی۔ سماعت کے دوران فریقین کے وکلا نے دلائل دیے۔

بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ کا نیا ریفرنس پہلے ریفرنس جیسا ہی ہے۔ ایک ہی طرح کے الزام میں دو ریفرنس نہیں بنائے جا سکتے۔

نیب کے پراسکیوٹر نے کہا کہ دستاویزات سے ہی ثابت ہوسکتا ہے کہ نیا ریفرنس پہلے ریفرنس سے مشابہت رکھتا ہے یا نہیں۔

نیب پراسیکیوٹر نے توشہ خانہ کے پرانے ریفرنس کا جوڈیشل ریکارڈ طلب کرنے کی درخواست دائرکر دی جس پر عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد نیب کی جوڈیشل ریکارڈ طلب کرنے کی درخواست مسترد کردی۔

سماعت احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے اڈیالہ جیل میں کی۔ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکیل سلمان صفدر، انتظار پنجوتھہ اور خالد یوسف چودھری عدالت پیش ہوئے۔

نیب کے پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفرعباسی، عمیر مجید عدالت میں پیش ہوئے۔ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل سے کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا۔

متعلقہ خبریں