عدالت نے بانی پی ٹی آئی اوربشرٰی بی بی کیخلاف توشہ خانہ 2 کی سماعت 23 ستمبرتک ملتوی کر دی۔
بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2 کا ایف آئی اے قوانین کے تحت ٹرائل شروع ہوگیا۔ اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے آج اڈیالہ جیل میں پہلی سماعت کی۔
عدالت نے کیس کی سماعت 23 ستمبر تک ملتوی کرتے ہوئے تفتیشی افسرکو آئندہ سماعت پر تفتیشی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔
ایف آئی اے پراسیکیوٹر کی استدعا پرنیب ترامیم کے بعد یہ پہلا کیس ہے جو ایف آئی اے کو ٹرانسفر ہوا۔ کیس کو ایف آئی اے قوانین کے تحت دیکھنا ضروری ہے۔
سماعت کے دوران ایف آئی اے کے اسپیشل پراسیکیوٹرذوالفقارنقوی نیب پراسیکیوٹرعمیرمجید عدالت میں پیش ہوئے۔ ملزمان کی جانب سے سلمان صفدرعدالت پیش ہوئے۔
ملزمان کی دائر درخواست ضمانتوں پر سماعت بھی آئندہ تاریخ تک ملتوی کردی گئی۔




















