لاہورہائی کورٹ میں اداروں کے خلاف تقاریر کرنے پرپی ٹی آئی کا جلسہ رکوانے کیلئے درخواست دائرکر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق درخواست مقامی شہری مرزا واحد رفیق کی جانب سے دائر کی گئی ہے، درخواست میں حکومت پنجاب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ پی ٹی آئی قانونی جوازکے بغیرلاہور میں جلسہ کرناچاہتی ہے۔ پی ٹی آئی کے 8 ستمبر کے جلسے میں حکومت اور عدلیہ کیخلاف زبان استعمال کی گئی۔
درخواست میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی قانونی منظوری کے بغیر جلسہ کرنا چاہ رہی ہے، پی ٹی آئی لیڈرشپ جلسہ میں عدلیہ مخالف تقاریر کرسکتی ہے۔ پی ٹی آئی حاصل کردہ رعایت کا غلط استعمال کر رہی ہے۔
مقامی شہری کی جانب سے درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت پی ٹی آئی کی قیادت کو عدلیہ مخالف تقاریر روکنے کا حکم دے۔ عدالت پی ٹی آئی کو اتھارٹیزکی منظوری کے بغیرجلسہ کرنے سے روکنے کا حکم دے۔
درخواست میں یہ بھی استدعا کی گئی کہ عدالت بغیراجازت جلسہ کرنے پر پی ٹی آئی قیادت کیخلاف سخت کارروائی کا حکم دے۔




















