ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے وجیہہ سواتی قتل کیس دوبارہ سماعت کے لیے ماتحت سیشن عدالت کو بھجوا دیا۔
پاکستانی نژاد امریکی شہریت کی حامل خاتون وجیہہ سواتی قتل کیس میں ملزمان کی سزا کے خلاف اپیلوں پرسماعت ہوئی۔ ہائیکورٹ راولپنڈی کے جسٹس صداقت علی خان اور جسٹس مرزا وقاص رؤف پرمشتمل ڈویژن بنچ نے سماعت کی۔
فریقین وکلا دلائل کے بعد کیس دوبارہ سماعت کے لیے ماتحت سیشن عدالت کو بھجوادیا۔
امریکی خاتون وجیہہ سواتی قتل کیس میں ٹرائل کورٹ نے مقتولہ کے شوہر رضوان حبیب کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت کا حکم سنایا تھا۔ جبکہ اس کے والد اور ساتھی ملزم کو اعانت جرم میں سات سات سال کی سزا سنائی تھی۔
ملزمان کی جانب سے سزا کے خلاف لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ میں اپیلیں دائر تھیں۔
وجیہہ سواتی کے شوہررضوان حبیب پر جائیداد کی خاطر باپ کے ساتھ مل کر مبینہ طور پر مقتولہ کو قتل اور نعش ہنگو لیجا کرچھپانے کا الزام تھا۔
مورگاہ پولیس نے 2 نومبر2021 کو مقدمہ نمبر 577 درج کرکے ملزمان رضوان حبیب، حریت اللہ اورسلطان کو گرفتار کیا تھا۔




















