اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی گئی
اڈیالہ جیل میں سماعت کے دوران نیب کے آخری گواہ پر بشری بی بی کے وکیل کی جرح آج بھی مکمل نہ ہو سکی۔
وکلا صفائی نے مؤقف اپنایا کہ عدالت سے ملزمان کی درخواست بریت خارج کرنے کے خلاف ہائی کورٹ میں سماعت ہے، درخواست بریت مسترد ہونے کے خلاف ہائی کورٹ میں حاضر ہوں گے، دلائل دینا ہے۔
وکلا صفائی نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کے باعث آج نیب کے آخری گواہ پرجرح کرنا ممکن نہیں۔ اس کے ساتھ ہی عدالت نے حکم دیا کہ آپ سماعت ملتوی کرنے کے حوالے سے درخواست دائرکردیں۔
ملزمان کے وکلا کی جانب سے عدالت میں سماعت ملتوی کرنے کی درخواست دائر کردی گئی۔ عدالت نے وکلا صفائی کی درخواست منظورکرلی۔
سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی اوربشرا بی بی کو اڈیالہ جیل میں قائم خصوصی عدالت پیش کیا گیا۔ ملزمان کی جانب سے عثمان ریاض گل اور چوہدری ظہیرعباس عدالت پیش ہوئے۔
ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر عباسی لیگل ٹیم کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے۔




















