Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیراعلٰی سندھ اور دیگر کو نوری آباد پاورپلانٹ کیس میں باعزت بری کرنے کا فیصلہ جاری

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ اوردیگر کونوری آباد پاورپلانٹ کیس میں باعزت بری کرنے کا فیصلہ جاری کردیا۔

احتساب عدالت نے فیصلے میں کہا کہ تحقیقات میں وزیراعلی مرادعلی شاہ اوردیگرکے ذاتی فائدہ اٹھانے کے کوئی شواہد نہیں ملے، رکارڈ میں ایسا مواد بھی موجود نہیں جس سے پاورپراجیکٹ پر زیادہ لاگت لگائی گئی ہو۔

عدالتی فیصلے کے مطابق سندھ نوری آباد پاورکمپنی سرکاری نجی شراکت داری کے تحت پہلا منصوبہ ہے، نوری آباد پاورپلانٹ اپنے ڈیزائن کے مطابق بجلی مہیا کر رہا ہے۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں یہ بھی کہا کہ کورٹ کے مطابق نوری آباد پاورپلانٹ 2019 سے ابتک منافع بخش منصوبہ ہے،  نوری آباد پاورپلانٹ قومی خزانے میں ہر سال اپنا حصہ ڈال رہا ہے اورٹیکس بھی ادا کررہا ہے۔

متعلقہ خبریں