Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیراعلٰی کے پی کےمظالم کیخلاف کسان کونسلرکا داد رسی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع

وزیراعلی خیبرپختونخوا کے مظالم کے خلاف اس کے حلقے کے کسان کونسلرشیرزمان نے داد رسی کے لیے چیف جسٹس پاکستان سے رجوع کرلیا۔

کسان کونسلرشیرزمان نے چیف جسٹس سپریم کورٹ قاضی فائزعیسیٰ، صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کو الگ الگ درخواستیں دے دیں۔

درخواستوں میں علی امین گنڈا پور، اسکی بیوی کے سیکریٹری گل زمان اوراس کے بھائی فیصل گنڈا پورکے خلاف کارروائی کی استدعا کی گئی۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ علی امین گنڈا پورکے بھائی اوراس کی بیوی نے نوکریوں کے نام پر بھاری رقم بٹوری، پیسے بھی ہڑپ گئے اور نوکریاں بھی نہ دیں۔ پیسوں کی واپسی کا مطالبہ کیا تو میرے خاندان ہر تشدد کروایا۔

شیرزمان نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ ڈیرہ اسماعیل خان، تھانہ پہاڑ پور پولیس کو میرے گھر بھیج کرمیری بیوی، میری بیٹیوں پرپولیس سے تشدد کرایا اوردھمکایا گیا۔ میری بیوی اوربیٹیوں کی میڈیکل رپورٹس درخواست کے ساتھ لف ہیں۔

کسان کونسلرنے درخواست میں استدعا کی کہ پولیس والے کہتے ہیں کہ ہمیں چیف منسٹر کے احکامات ہیں کہ اس لیے ایسا کررہے ہیں۔ میرا جینا دوبھرکردیا گیا ہے، مجھے اورمیری فیملی کو سکون نہیں، ہمیں تحفظ دیا جائے۔

وکیل درخواست گزار نے استدعا کی کہ ہماری داد رسی کی جائے اورعلی امین گنڈا پور، اس کی بیوی کے سیکریٹری گل زمان اوراس کے بھائی فیصل امین گنڈا پورکے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی کی جائے۔

متعلقہ خبریں