انسانی اسمگلنگ اور دستاویز میں ردوبدل کے کیس میں عدالت نے صارم برنی کی ٹرائل شروع نا ہونے کے خلاف درخواست مسترد کردی۔
سماعت کے دوران عدالت نے کہا کہ ایف آئی اے ابھی تحقیقات کررہا ہے، آپ نے قبل ازوقت عدالت سے رجوع کیا ہے۔
وکیل صارم برنی نے کہا کہ ایف آئی اے نے ابھی تک حتمی چالان پیش نہیں کیا ہے، کیس کا ٹرائل تاحال شروع نہیں کیا جاسکا ہے، ایف آئی اے نا حتمی چالان پیش کررہے نا کیس چلا رہے ہیں۔
عدالت نے استفسارکیا کہ ایف آئی اے نے جواب جمع کروایا ہے؟ جس پر ڈپٹی اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ درخواست کے قابل سماعت ہونے کا تعین نہیں کیا گیا ہے، ایف آئی اے کو نوٹس جاری نہیں ہوا اور نا ہی درخواست کی کاپی ملی ہے۔
ڈپٹی اٹارنی جنرل نے بتایا کہ کیس ابھی تک زیر تفتیش ہے، ایف آئی اے اس سے منسلک دیگر معاملات کی بھی انکوائری کررہا ہے، انکوائری مکمل کرکے اعلی حکام کو ارسال کی گئی ہے۔




















